اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے دار الحکومت تہران سے مشھد مقدس جانے والی ٹرین گزشتہ شب( ۵ جون ۲۰۱۴) شہر دامغان کے قریب ایک مال گاڑی سے ٹکرا کر شدید حادثے کا شکار ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین جو پٹری سے اتر گئی تھی میں ۳۵۰ مسافر سوار تھے جن میں سے ۳۵ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو افراد جانبحق اور ۳ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
یہ حادثہ تہران ٹائم کے مطابق رات کے ساڑھے دس بجے رونما ہوا حادثے کے فورا بعد حلال احمر کمیٹی امداد رسانی کے لیے موقع پر حادثے پہنچ گئی اور زخمی افراد کو ہسپتال میں منتقل کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲